سیدجوادنقوی_کی_دس_سالہ_خدمات

 

تحریر: خادم العلماء حسن عسکری نقوی

 

🌳شجرہ طیبہ🌲کی چند سرسبز و شاداب شاخیں

 

1۔ #مسجدبیت_العتیق

 

4 ہزار مربع میٹر اور 40 ہزار سے زیادہ افراد کی گنجائش پر برصغیر کی سب سے بڑی شیعہ مسجد۔

 

2۔ #حوزہ_علمیہ_العروةالوثقیٰ

 

پاکستان میں اہل تشیع کا سب سے بڑا علمی مرکز، جس میں دو ہزار کے لگ بھگ طلبہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور اس وقت 1300 طلبہ اسلام ناب محمدی کی تعلیمات سے روشناس ہو رہے ہیں۔ نیز حوزہ علمیہ العروة الوثقیٰ سے ملحقہ دینی مدارس اور مراکز کی بڑھتی ہوئی تعداد تیس تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:

 

الف۔ خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے ملکی سطح کا سب سے بڑا

 

#حوزہ_علمیہ_ام_الکتاب

 

جس میں 3 ہزار کے قریب طالبات فریضہ تعلیم حاصل کرسکتی ہیں اور فی الحال ایک ہزار تک طالبات زیر تعلیم ہیں۔

 

ب۔ قائد فقید مفتی جعفر حسین کی گرانبہا میراث

#جامعہ_جعفریہ گوجرانوالہ کی تعمیر نو، توسیع و ارتقاء۔

 

ج۔ جامعه علمیہ حجت،

علی پور۔

 

د۔ #جامعہ_علمیہ_امام_صادق (ع) بمقام کرڑ خوشاب۔

 

 ه۔ #جامعہ_بحرالعلوم

 

و۔ #جامعہ_امام_علی_نقی علیہ السلام

 

ی۔#جامعہ_حجتیہ_گلگت

 

🔮۔ تشیع کے سب سے بڑے ملکی و ملی #کتاب_المبین کتابخانہ کا قیام 

 

🔮۔ مجازی حوزہ علمیہ #جامعة_الدین_القیم 

 

🔮۔ جامعہ العروۃ الوثقیٰ اور ملحقہ دینی مدارس میں پاکستان کے بزرگ علماء کی دیرینہ خواہش کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے اور مضبوط علمی و تحقیقی حوزوی نصاب تعیین اور تعمیل کیا گیا ہے، جسے تمام بزرگان نے سراہا ہے۔

 

🔮۔ عصری علوم کا #صراط تعلیمی نظام

 

🔮۔ امت مصطفیٰ (ص) کی بیداری اور قیام کی نہضت و تحریک

 

🔮۔ ایم آئی6 کے تازہ حملوں اخباریت، غلو اور تفویض وغیرہ کے جواب میں بھرپور ردعمل اور #تحریک_تحفظ_تشیع پاکستان کا قیام۔

 

🔮۔ علمی و فکری ملکی و بین الاقوامی مجلات ماہانہ #مشرب_ناب، ششماہی مجلہ العروة الوثقی اور مجلہ طلاب صبح صادق

 

🔮۔ #بعثت تعلیمی و نیوز ٹی وی۔

 

🔮 17 ربیع الاول کو علمی و تحقیقی سالانہ وحدت کانفرنسوں اور 12 ربیع الاول کو #وحدت_ریلی کا انعقاد۔

 

🔮۔ ہر سال حوزہ علمیہ العروة الوثقیٰ میں سینکڑوں بلکہ ہزار کے لگ بھگ نوجوانوں اور جوانوں کی سالانہ دو اور ملک بھر میں سینکڑوں تربیتی فکری #مطلع_الفجر کارگاہیں۔

 

🔮۔ #مفازةالحیاةہسپتال۔

 

🔮۔ امام خمینی اور علامہ اقبال کے خالص اور انقلابی افکار کا احیاء

 

🔮۔ کتب، مجلات اور دیگر تبلیغی آثار کی نشر و اشاعت کے لیے #متاب_پبلیکیشنز

 

🔮۔ ملک بھر کے خواص و عوام کی علمی، فکری، انقلابی اور نظریاتی مرجعیت

 

🔮۔ عبادی و سیاسی فریضہ جمعہ کا احیاء 

 

🔮۔ ہفت روزہ اخبار #احیائےجمعہ میں خطبات جمعہ کے ذریعے پیغام بیداری و مقاومت۔

 

🔮۔ نوجوانوں اور جوانوں کیلئے ہفتہ وار مطلع الفجر کلاسیں۔

 

🔮 ملک بھر میں #المصطفیٰ_اسکاؤٹس کا با برکت قیام۔

 

🔮 حوزہ اور یونیورسٹی کے درمیان ارتباط اور وحدت کے لئے کوشاں۔

 

🔮۔ علمی، دینی، اجتماعی، سیاسی اور سماجی موضوعات پر سینکڑوں بلکہ ہزاروں دروس اور تقاریر صوتی، تصویری اور متنی صورت میں قوم و ملت کے استفادے کے لیے موجود۔

 

🔮۔ دس سے زیادہ مختلف ویب سائٹس کی فعالیت۔

 

🔮۔ پاکستان، کشمیر، ایران اور ہندوستان میں بین الاقوامی دینی تربیتی کارگاہیں

 

🔮۔ آئمہ جمعہ و جماعات کے ساتھ علمی فکری نشستیں۔

 

🔮۔ حوزہ علمیہ العروۃ الوثقیٰ کے سینکڑوں طلباء کی جانب سے محرم و رمضان میں اسلام ناب محمدی کی ہدف مند اور جہت دار تبلیغ و ترویج

 

🔮۔ ثقافتی و حوزوی ضرورت کے تحت #کہف_الصحف پرنٹنگ پریس کا قیام

 

🔮۔ ابھی تک مختلف موضوعات پر ساٹھ سے زیادہ اقدار عاشوراء، کربلا اتمام حجت، حسین وارث انبیاء، شناخت قرآن، آداب فہم قرآن، وحدت امت ایک تاریخی مطالبہ، دشمن شناسی، آفات امت، سنن الہیٰ، فتنہ آخر الزمان جیسی کتب اور متعدد موضوعات پر 150 سے زیادہ کتابچوں کی اشاعت کے علاوہ دسیوں کتابیں اشاعت کے مراحل میں۔

 

🔮۔ ملت کے اندر خودی اور خود اعتمادی کا احساس پیدا کرنا۔

 

🔮۔ #اسلامی_انقلاب کو علمی، نظریاتی اور فکری بنیادوں پر پیش کرنا۔

 

🔮۔ استاد کے مقام کی تجلیل و تکریم کے لیے حوزہ و یونیورسٹی کی سطح پر #یوم_معلم کا انعقاد۔

 

🔮۔ حوزہ کے فاضل طلاب کی عمامہ گزاری کی ثقافت کا احیاء۔

 

🔮۔ پاکستانی میں #امامت_و_ولایت کی اسلام کے سیاسی نظام کے طور پر تبلیغ و ترویج کرنا۔

 

🔮۔ پوری دنیا کے اردو دانوں کے لیے #حالات_حاضرہ اور سیاسی و انقلابی بصیرت افروز راہنمائی۔

 

🔮 عزاداری سید الشہداء(ع) کے اندر فکری و روحی جہت کو اجاگر کرنا۔

 

🔮۔ امام امت کے فرمان کے مطابق #اسلام_ناب_محمدی اور امریکی اسلام میں فرق کی توضیح و تشریح۔

 

🔮۔ جوانوں کی فنی و ہنری صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے #ہنرستان_رشد نامی ٹیکنکل کالج کا قیام۔

 

🔮۔ خالص دودھ، گوشت اور اقتصادی منصوبہ بندی میں #لبنیات_سلسبیل اور مویشی باڑہ کا قیام۔

 

🔮۔ جس طرح امام خمینی کے اسلامی انقلاب کی برکت سے علماء و مدارس کا مقام و مرتبہ زندہ ہوا، اسی طرح پاکستان میں فرزند انقلاب نے دینی مدارس کو خصوصی عزت و عظمت فراہم کی۔

 

🔮۔ عالمی وبا کرونا کے حوالے سے بہترین #قرنطینہ_سنٹر کا قیام اور المصطفیٰ اسکاؤٹس کی ملکی سطح پر خدمات

 

💚۔ گویا فرزند انقلاب زبان حال و عمل سے گویا ہیں

 

چمکتے ☀️ سورج سے جا کے کہہ دو وہ اپنی کرنیں سنبھال رکھے

 

میں اپنے صحرا کے ذرے ذرے کو خود چمکنا سکھا رہا ہوں

 

🔮۔ اللہ تعالیٰ تمام علماء و عوام کی نیک توفیقات میں اضافہ فرمائے۔